ہرارے ،24؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افغانستان نے آئر لینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ میں 2019میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اس سے پہلے دو مرتبہ کے عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز نے پہلے ہی اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔راشد خان نے 40 رن دے کر تین وکٹ لئے جس کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو سات وکٹ پر 209 رن پر روک دیا۔اس کے بعد ہدف 49-1اوور میں حاصل کر لیا۔یہ افغانستان کا دوسرا ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا۔ اس سے پہلے انہوں نے 2015کے ورلڈ کپ میں بھی کھیلا تھا۔زمبابوے 1983 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ۔